• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وارداتوں میں مطلوب ملزم ہلاک، بیٹے نے باپ کو قتل کردیا

پشاور (کرائمرپورٹر)بھانہ ماڑی پولیس پرمسلح افراد نے فائرنگ کردی جس میں وہ محفوظ رہے تاہم فائرنگ تبادلے کے دوران پشاور اور مردان پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب رہزن ہلاک ہوگیا جبکہ تہکال میں جائیداد میں حصہ مانگنے کے تنازعہ پر ملزم نے اپنے ہی باپ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرا رہوگیا۔ بھانہ ماڑی پولیس کے مطابق پولیس معمول کی گشت پر تھی اس دوران رہزنوںکی موجودگی کی اطلاع پرپولیس نفری پہنچی تو مسلح افراد نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ پولیس کاکہناہے کہ فائرنگ تبادلے میں ایک ملزم لگ کر ہلاک ہوگیا جس کی شناخت مشتاق سکنہ مردان سے ہوئی ہے جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔ پولیس کاکہناہے کہ ہلاک ملزم تھانہ بھانہ ماڑی، کوتوالی سمیت مردان پولیس کو بھی ڈکیتی، رہزنی ودیگر سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا ۔ ادھر تھانہ تہکال پولیس کے مطابق پلوسئی تلرزئی کے علاقے میں ملزم نے اپنے ہی باپ اجمل کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ، واردات کے بعد ملزم عرفان فرار ہوگیا۔
پشاور سے مزید