• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیات آباد،2مختلف واقعات میں دوستوں کے قتل میں ایک ہی ملزم ملوث نکلا

پشاور (کرائم رپورٹر )پشاور کے علاقے حیات آباد میں قتل کے 2مختلف واقعات کا معمہ حل ہوگیا، دونوں وارداتوں میں ایک ہی ملزم ملوث نکلا جس نے 27فروری ایک دوست جبکہ 27مارچ کو دوسرے دوست کوبھی فائرنگ کرکے قتل کردیااور روپوش ہوا۔ ملزم اورمقتولین نشہ کے عادی بتائے جاتے ہیں جن کے درمیان نشہ ومعمولی رقم پر تنازعہ پیدا ہوا۔پولیس کے مطابق تھانہ حیات آباد کی حدود پرائم ہسپتال کے قریب جمرود روڈ پر27 فروری 2026 کو فائرنگ کرکے نعیم عرف فوجی ولد علی اکبر سکنہ صوابی چھوٹا لاہور کو قتل کیا گیا جس کی نعش سڑک پر پڑی ملی۔اسکے ایک ماہ بعد 27مارچ کو تھانہ حیات آباد کے علاقے انڈسٹریل سٹریٹ محسن خوڑ کے قریب نامعلوم افرا د نے فائرنگ کرکے مہربان شاہ کوقتل کیا ۔دونوں وارداتوں میں ایک ہی ملزم عباس سکنہ ہندکودامان ملوث ہے ۔ پولیس کاکہناہے کہ مقتولین اورملزم ہیروئن نشہ کے عادی اورآپس میں دوست ہیںجن کے درمیان نشہ اور رقم کے تنازعہ پر لڑائی جھگڑ ا ہوا۔
پشاور سے مزید