• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیت ناقابل یقین، ٹیم کے ماحول اور اتحاد نے ممکن بنائی، سکندر رضا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) زمبابوین کرکٹ ٹیم کے کپتان سکندر رضا نے آسٹریلیا کے خلاف 23 رنز کی فتح کو ناقابل یقین قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کے اتحاد، ماحول اور ثقافت نے اسے ممکن بنایا۔ آر پریماداسا اسٹیڈیم میں میچ کے بعد رضا نے کہا کہ مجھے بہت خوشی اور فخر ہے۔ ایسا لگ رہا ہے جیسے میں بڑے بھائی کی طرح ہوں ، چھوٹے بھائی مل کر بہت کچھ حاصل کر رہے ہیں۔ جیت واقعی حیرت انگیز ہے، جس طرح ہم نے بولنگ کی، باؤنڈریز روکیں اور بیٹنگ کی ، وہ شاندار تھا۔ ٹیم کو جیت کی ضرورت تھی، اور ہم نے اسے حاصل کیا۔ آسٹریلین بیٹر میٹ رینشا کا کہنا ہے کہ بولرز نے ہمیں گھما دیا، یہ شکست خطرے کی علامت ہے، میں نے کوشش کی مگر کسی نے ساتھ نہیں دیا، خامیوں کو دیکھنا ہوگا، زمبابوے نے توقعات سے بڑھ کر کار کردگی دکھائی۔

اسپورٹس سے مزید