کراچی(اسٹاف رپورٹر)نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم اسلام آباد میں قومی یوتھ انڈر 18 نیشنل ہاکی چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل کیلئے پول اے سے پاک کسٹم ، پنجاب فور پول بی سے کے پی کے ون، پنجاب ون پول سی سے پنجاب ٹو، آزاد جموں و کشمیر پول ڈی سے پاک آرمی اور پنجاب تھری نے کوالیفائی کرلیا۔ منگل کو کھیلے گئے میچ میں پنجاب ٹو نے اسلام آباد کو 0-11 سے ہرایا۔ پنجاب کی جانب سے ،رانا سمیع نے تین، حماد نے دو، حنین، ابو سفیان ، حمزہ، فرحان،زین اور زونیر نے ایک ایک گول اسکور کئے ۔ پاک آرمی نےپنجاب تھری کو 0-5 سےمات دی ۔پاک آرمی کی جانب سے مزمل نے تین، حسیب اور شعیب نے ایک ایک گول بنائے ۔