کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی سینئر، جونیئر اور انڈر 18 ٹیموں کے ہیڈ کوچز کے بعد کوچنگ پینل کا اعلان کردیا،پاکستان ہاکی فیڈریشن کے پی ایچ ایف صدر محی الدین احمد وانی نےپروفیشنل ڈویلپمنٹ کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دی ،قومی سینئر ٹیم کے ہیڈ کوچ منظور الحسن ہوں گے۔ ان کی معاونت کے لیے کوچنگ پینل میں خواجہ محمد جنید ، وسیم احمد ،انٹر نیشنل عدنان ذاکر ،شکیل عباسی کے علاوہ انٹر نیشنل مظہر عباس گول کیپنگ کوچ ہوں گے۔ جونیئر ٹیم کے ہیڈ کوچ ایاز محمود کے علاوہ کوچز پینل میں اولمپین سمیر حسین ، انٹرنیشنل اظفر یعقوب ، عمران بٹ کوچ ہوں گے، پاکستان یوتھ انڈر 18 ٹیم کے ہیڈ کوچ قمر ابراہیم کے علاوہ کوچز میں ریحان بٹ، یاسر اسلام ، عمر بھٹہ شامل ہیں۔دریں اثناء سر سید یونیورسٹی کے چانسلر محمد اکبر علی خان،وائس چانسلر مس ارم اکبر علی خان،رجسٹرار سید سرفراز علی، ڈائریکٹر اسپورٹس مبشر مختار اور دیگر نے سمیر حسین کی بطورکوچ پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کی تقرری کا خیر مقدم کیا ہے۔