کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے انگلش کاونٹی یارک شائر سے معاہدہ کر لیا ہے۔حسن علی کو افغان فاسٹ بولر نوین الحق کی انجری کی باعث اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جو اس وقت ٹیم کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔انگلش کاؤنٹی کلب یارک شائرنے ان کو ویٹیلٹی بلاسٹ کے لیے اوورسیز کھلاڑی کے طور پر سائن کرلیا۔