• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمدہ بیٹنگ پر سپر لیگ چیف سلمان نصیر نے بابراعظم کی نظر اتار لی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ناقابل شکست 71 رنز بناکر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ اس شاندار اننگز کے بعد پاکستان سپر لیگ کے سی ای او سلمان نصیر کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ بابر اعظم کی نظر اتار رہے ہیں۔ ادھر ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ اوٹس گبسن کا پریس کانفرنس میں کہنا ہے کہ بابر اعظم جس انداز میں کھیل رہے ہیں دیکھ کر خوشی ہورہی ہے۔ گیل کے بعد سب سے زیادہ سنچریاں بابر اعظم کی ہیں۔

اسپورٹس سے مزید