• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپر لیگ میں بریسٹ کینسر سے آگاہی کیلئے پنک ڈے منایا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ میں جمعرات کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں بریسٹ کینسر کی آگاہی کیلئے پاکستان کے پہلے بریسٹ کینسر چیریٹی ہسپتال پنک ربن کے ساتھ شراکت میں پنک ڈے منایا گیا۔ تمام کھلاڑی اور آفیشلز پنک کیپس اور پنک ربنز پہن کر بریسٹ کینسر آگاہی مہم میں حصہ لیا۔ میچوں میں استعمال ہونے والے اسٹمپس اور گرافکس بھی خصوصی پنک کلر شامل تھے ۔ ویمنز کرکٹرز فاطمہ ثنا، سیدہ عروب شاہ، رامین شمیم اور منیبہ علی کو بھی اسٹیڈیم مدعو کیا گیا تھا۔ انہوں نے چاروں ٹیموں کے ساتھ میچ سے قبل وارم اپ ٹریننگ سیشنز میں حصہ لیا۔
اسپورٹس سے مزید