کراچی (عبدالماجد بھٹی) محمد رضوان کی قیادت میں پاکستان سپر لیگ میں دو ارب 45 کروڑ روپے کی مہنگی ترین ٹیم راولپنڈیز بدترین کارکردگی کے بعد مسلسل چھٹا میچ ہارگئی ۔ ابتدائی چار میچ ہارنے والی حیدر آباد کنگز مین نے پانچ وکٹ سے شکست دے دی۔ کنگز مین کی تیسری فتح ، چھ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ فور میں شامل ہوگئی ہے۔ راولپنڈیز فائنل فور ریس سے باہر ہونے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے ۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں راولپنڈیز 9 وکٹوں پر 121 رنز بنا سکی۔ سیم بلنگز 26 ، یاسر خان 24، محمد رضوان 15 رنز بنا سکے ۔ محمد علی نے 21 اور حنین شاہ نے 18 رنز دے کر تین، تین وکٹ لیے ۔ جواب میں حیدرآباد کنگز مین کے 29 رنز تک تین کھلاڑی آؤٹ ہو گئے تھے۔ معاذ صداقت چار، صائم ایوب 15 اور عثمان خان صفر پر آئوٹ گئے۔ لبوشین21 گیندوں پر 35 رنز بنائے۔گلین میکسویل صفر پر پویلین لوٹے۔ لیکن کنگز مین نے ہدف 16.3اوورز میں 5 وکٹ پر پورا کرلیا ۔ عرفان خان نیازی 34 اور پریرا 32 پر ناقابل شکست لوٹے۔