• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناقابل شکست پشاور زلمی پوائنٹس ٹیبل پر نمبر ون، چھ میچز جیت لیے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پشاور زلمی نے پاکستان سپر لیگ میں سات میں سے چھ میچ جیتے ہیں، اس میں نمایاں کردار کوشل مینڈس اور بابر اعظم کی غیر معمولی بیٹنگ جبکہ سفیان مقیم کی بولنگ ہے۔ کوشل مینڈس نے330 اور بابر اعظم نے 301رنز بنائے ہیں۔ سفیان مقیم نے 16 اور افتخار احمد نے دس وکٹیں لی ہیں۔ سفیان مقیم پی ایس ایل میں ناصرف سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے ہیں بلکہ پانچ میچوں میں کم سے کم تین یا اس سے زیادہ وکٹیں بھی حاصل کی ہیں۔ ناقابل شکست پشاور زلمی13پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر برقرار ہے۔ ایک میچ بارش کی نذر ہوا تھا۔سفیان مقیم کا کہنا تھا کہ میں میچ کے دوران افتخار احمد سے گفتگو کرتا رہتا ہوں اور جہاں وہ بولنگ کرتے ہیں وہی میں بھی کرتا ہوں۔

اسپورٹس سے مزید