کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت کے امیر ترین شخص کیلئے سب کچھ درست سمت میں روں دواں،گوتم اڈانی ایک بار پھر کاروباری اور قانونی محاذ پر کامیابیاں سمیٹنے لگے تین امریکی مقدمات خاموشی سے نمٹا لیے،متنازع کاروباری شخصیت ،مودی حکومت سے قربت کے باعث اقربا پروری کے الزامات بھی عائد ہوتے رہے ۔دی اکانومسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق گوتم اڈانی ایک بار پھر کاروباری اور قانونی محاذ پر کامیابیاں سمیٹنے لگے۔ تین امریکی مقدمات خاموشی سے نمٹا لیے،مودی حکومت سے قربت کے باعث اقربا پروری الزامات کا سامنارہا۔بھارت کے امیر ترین کاروباری شخصیت گوتم اڈانی ایک بار پھر کامیابیوں کے سلسلے سے لطف اندوز ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔ اڈانی، جنہیں مختلف اوقات میں صنعت کار، سرمایہ دار، متنازع کاروباری شخصیت اور وزیر اعظم نریندر مودی کے قریبی ساتھی کے طور پر دیکھا جاتا رہا ہے، اب امریکی حکام کی جانب سے قائم کیے گئے تین اہم قانونی مقدمات سے بھی نکلنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔