• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویٹیکن اور AI کمپنی اینتھروپک کے بڑھتے روابط تنقید کی زد میں

کراچی (نیوز ڈیسک) ویٹیکن اور AI کمپنی اینتھروپک کے درمیان بڑھتے روابط تنقید کی زد میں،پوپ لیو نے اپنے پہلے بڑ ے خطبے میں اے آئی خطرات پر شدید تشویش کا اظہار کیاتھا۔ اسی تقریب میں اینتھروپک کے شریک بانی کی موجودگی نے سوالات کھڑے کر دیے۔برطانوی اخبار گارڈین کی رپورٹ کے مطابق ویٹیکن اور مصنوعی ذہانت کی معروف کمپنی اینتھروپک کے درمیان بڑھتے روابط پر نئی بحث چھڑ گئی ہے، جہاں ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ یہ تعلق "ویٹیکن واشنگ" کی شکل اختیار کر سکتا ہے، جس کے ذریعے کمپنی اپنی ساکھ بہتر بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ پوپ لیو چہار دہم نے اپنے پہلے بڑ ے خطبے میں مصنوعی ذہانت سے پیدا ہونے والے خطرات، خصوصاً ملازمتوں کے خاتمے، جنگی استعمال اور ماحولیاتی نقصان پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ تاہم اسی تقریب رونمائی میں اینتھروپک کے شریک بانی کرس اولاہ کی موجودگی نے سوالات کھڑے کر دیے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ پوپ جن خطرات سے خبردار کر رہے ہیں، اینتھروپک انہی ٹیکنالوجیز کی ترقی میں پیش پیش ہے۔
دنیا بھر سے سے مزید