کراچی(نیوزڈیسک)امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن نےامریکی خفیہ ایجنسی کے سابق افسر ‘ڈیوڈ رش’ کو گرفتار کر کے گھر سے 303 سونے کے بسکٹ، 20 لاکھ ڈالرز کیش اور 35 انتہائی قیمتی اور لگژری گھڑیاں برآمد ہوئیں۔ملزم کے گھر سے کروڑوں ڈالرز مالیت کا سونا، کیش اور دیگر قیمتی اشیاء برآمد ہوئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق امریکی تاریخ کے ایک بڑے مالیاتی اسکینڈل اور سیکیورٹی بریچ کا پردہ فاش ہوگیا، جہاں امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن نے سینٹرل انٹیلیجنس ایجنسی کے سابق اعلیٰ مینیجر ‘ڈیوڈ رش’ کو ان کے گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا ہے۔امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیوڈ رش کی رہائش گاہ پر مارے گئے چھاپے کے دوران ایف بی آئی حکام اس وقت دنگ رہ گئے جب وہاں سے منٹوں میں کروڑوں ڈالرز کا پوشیدہ خزانہ نکل آیا۔ایف بی آئی کے مطابق 40 ملین ڈالرز (تقریباً 11 ارب پاکستانی روپے) سے زائد مالیت کے 303 سونے کے بسکٹ، 20 لاکھ ڈالرز کیش اور 35 انتہائی قیمتی اور لگژری گھڑیاں برآمد ہوئیں.تحقیقات کے مطابق، ملزم ڈیوڈ رش سی آئی اے میں اپنے اعلیٰ عہدے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دفتری اخراجات اور مختلف ٹاپ سیکریٹ ‘خفیہ آپریشنز’ کے بہانے ایجنسی سے کروڑوں ڈالرز کا سونا وصول کرتا رہا اور اسے اپنے ذاتی استعمال میں لاتا رہا۔