کراچی (نیوز ڈیسک) رضا پہلوی نے مغرب سے ایرانی عوام کو پالیسی کا مرکز بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوری میں ایران میں ہونے والے احتجاج کے دوران 40 ہزار مظاہرین کی ہلاکت اس لیے نہیں ہوئی کہ عالمی طاقتیں آبنائے ہرمز یا ایران کے جوہری پروگرام پر کوئی معاہدہ کر سکیں۔ انہوں نے مغرب سے اپیل کی کہ وہ اپنی پالیسی میں ایرانی عوام کو مرکزی حیثیت دے۔ وہ ہفتے کے روز اوڈیسا میں منعقدہ بلیک سی سکیورٹی فورم سے خطاب کررہے تھے۔