• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امبانی کی کمپنی سمیت بھارتی بینک حکام پر فراڈ اور مجرمانہ سازش کے الزامات عائد

کراچی (نیوز ڈیسک)انیل امبانی کی کمپنی سمیت بھارتی بینک حکام پر فراڈ اور مجرمانہ سازش کے الزامات عائد،بھارتی تحقیقاتی ادارے نے ریلائنس کمیونیکیشنز کے خلاف چارج شیٹ دائر کر دی،10 بینک افسران بھی شامل ہیں۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے وفاقی تحقیقاتی ادارے سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے معروف صنعت کار انیل امبانی کی حمایت یافتہ کمپنی ریلائنس کمیونیکیشنز اور متعدد بینک حکام کے خلاف فراڈ، دھوکہ دہی اور مجرمانہ سازش کے الزامات پر چارج شیٹ دائر کر دی ہے۔سی بی آئی نے ممبئی کی خصوصی عدالت میں جمع کرائی گئی چارج شیٹ میں ریلائنس کمیونیکیشنز کے سینئر عہدیداروں کے علاوہ 10 بینک افسران کو بھی نامزد کیا ہے۔ ان میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا، بینک آف مہاراشٹر اور سابقہ سنڈیکیٹ بینک کے افسران شامل ہیں، جبکہ سنڈیکیٹ بینک بعد میں کینرا بینک میں ضم ہو چکا ہے۔
دنیا بھر سے سے مزید