مکہ مکرمہ (شاہد نعیم) خادم حرمین الشریفین شاہ سلمان کی نیابت کرتے ہوئے مکہ مکرمہ ریجن کے نائب گورنر اور مرکزی حج کمیٹی کے نائب چیئرمین شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز نے جمعے کو نیا غلاف کعبہ (کِسوۃ) کلید بردار کعبہ کے حوالے کردیا،نئے اسلامی سال کے آغاز یکم محرم کو غلاف کعبہ تبدیل کیا جائے گا۔ سعودی وزیر حج وعمرہ، مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کیلئے جنرل اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ڈاکٹر توفیق الربیعہ اور کلید بردار کعبہ کے نائب عبدالمالک بن طٰہٰ الشیبی نے دستاویز پر دستخط کیے۔