• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا نے ایران پر بے جا پابندیاں لگا رکھی ہیں، ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ امریکا نے کبھی بھی اسرائیل کی مخالفت میں زبان نہیں کھولی، دوسری جانب امریکا نے ایران پر بے جا پابندیاں لگا رکھی ہیں، اب جبکہ ایران کی جانب سے امریکا کو حالیہ جنگ میں جس انداز سے جواب دیا، امریکا کی جانب سے ایران پرجوہری ہتھیار یا بم کے حوالے سے دباؤ ڈالنا افسوس ناک عمل ہے۔ امریکا ا براہیمی معاہدے کے حوالے سے مسلمان ملکوں کو دباؤ میں لانے کی کوشش کررہا ہے جبکہ اسے اسرائیل کی جانب سے فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم نظر نہیں آتے ، جس نے پچھلے کئی سالوں سے غزہ اور فلسطین میں شہریوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے، نہتے اور مظلوم فلسطینوں پر جس قسم کے مظالم ڈھائے گئے ہیں اس نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے، دنیا کا کوئی بھی ملک اپنے دفاع کے لئے جوہری ہتھیار رکھ سکتا ہے، امریکا پہلے اپنے ایٹمی اثاثے ختم کرے پھر ایران کو دھمکیاں دے،ابراہمی معاہدہ کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ہے، جب تک فلسطین اور کشمیر کا مسئلہ حل نہیں کیا جائے گا، اس وقت تک کوئی بھی مسلم ملک ابراہیمی معاہدے پر دستخط نہیں کرے گا ۔

دنیا بھر سے سے مزید