• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر زرداری عمران کو امارات بھجوانے میں کردار ادا کرسکتے ہیں، محمد علی درانی

لاہور(نیوز ڈیسک) سینئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے کہا ہے کہ صدرمملکت آصف علی زرداری سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کو متحدہ عرب امارات بھجوانے میں کردار ادا کرسکتے ہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ اس وقت حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ’کچھ دو کچھ لو‘ کے اصول کے تحت معاملات چل رہے ہیں جس میں نوازشریف فعال کردار ادا کررہے ہیں۔اُن کی طرف سے رانا ثناءاللہ بھی اس ضمن میں مثبت سیاسی کردار ادا کررہے ہیں۔ بلاول بھٹو نے شہید بے نظیر بھٹو کی برسی کی تقریب سے خطاب میں زرداری صاحب کہا تھا کہ وہ مفاہمت کے لئے کردار ادا کریں تو زرداری صاحب خاموشی سے یہ کردار ادا کررہے ہیں۔ دوسری طرف نوازشریف اپوزیشن کو اپنے ساتھ انگیج کرکے مفاہمت کا کردار ادا کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ صدر مملکت آصف علی زرداری اور مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف نے سیاسی مفاہمت کے لئے اپنا کردار ادا کرنا شروع کیا ہے تو اس کے اثرات نظر آ رہے ہیں۔ سینئر سیاستدان محمد علی درانی نے کہاکہ علاج کے معاملے میں حکومتی رویہ مناسب نہیں رہا۔ زرداری صاحب نے اپنی آدھی قید ہسپتالوں میں گزاری۔نوازشریف صاحب اس صورتحال سے گزرے ہیں۔ عمران خان کی آنکھ اور صحت سے متعلق ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ عدالتی عمل سے موجودہ صورتحال میں تبدیلی کی گنجائش پیدا ہوئی ہے۔ صحت اور علاج کے معاملے میں گنجائش رکھنا سب کے مفاد میں ہے۔

اہم خبریں سے مزید