ہیوسٹن( آئی این پی )ماہرین فلکیات نے کہا کہ رواں سال کا پہلا سورج گرہن 17فروری کو آ رہا ہے، تاہم یہ پاکستان سمیت ایشیا کے زیادہ تر ممالک میں دکھائی نہیں دے گا۔سپیس ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق یہ گرہن انٹارکٹیکا کے چند علاقوں میں دکھائی دیگا۔