• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھانے پینے کی چیزیں محفوظ کرنے کیلئے غیر معیاری بوریوں کے استعمال پر پابندی

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)اسلام آباد ہائیکورٹ نے کھانے پینے کی چیزوں کو محفوظ کرنے کے لیے غیر معیاری بوریوں کے استعمال پر پابندی عائد کرتے ہوئے30دنوں کے اندر اندر ملک بھر میں ایسی بوریوں کے استعمال کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈائون شروع کرنیکی ہدایت جاری کی ہے جبکہ پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی اور وزارتِ خوراک سے تین ماہ کے اندراندر تفصلی رپورٹ طلب کرلی ،عدالت نے آبزرویشن دی ہے کہ قانون توڑنے والوں کو اب صرف جرمانہ نہیں بلکہ مقدمات درج کر کے ان کی گرفتاریاں بھی کی جائیں ،قانون صرف کتابوں میں سجانے کے لیے نہیں بلکہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہوتا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید