• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

NCCIA تفتیشی افسران کو لاء کے اضافی چارج سونپ دیئے گئے

کراچی (اسد ابن حسن) NCCIA تفتیشی افسران کو لاء کے اضافی چارج سونپ دیئے گئے،نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی نئی انتظامیہ ادارے کی سابقہ بری کارکردگی، بدانتظامی اور سینئر افسران کی غیر موجودگی کے باعث درپیش مشکلات سے نبرد آزما ہو نے کی کوشش میں مصروف نظر آتی ہے۔ اس حوالے سے دو یوم قبل 77 تفتیشی افسران کے دسمبر میں ختم ہونے والے کنٹریکٹ کی تجدید نہ کرتے ہوئے ان کو زبانی طور پر آفس نہ آنے کا حکم دیا گیا جس کے نتیجے میں یہ افسران فارغ ہو گئے۔ افسران کے اس خلا کو پورا کرنے کے لئے اب مختلف سرکلز میں موجود تفتیشی افسران میں جن کے پاس قانون کی ڈگری ہے اُن کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل کے اضافی چارج سونپ دیے گئے ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید