کوئٹہ(اسٹاف رپوٹر) کلی بنگلزئی کی رہائشی خاتون روبینہ حامد نے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی سے اپیل کی ہے کہ میرا شوہر بیمار اور روزگار کا کوئی ذریعہ نہیں ، میرے شوہر کو روزگار یا سرکاری نوکری فراہم کی جائے اور رہنے کے لئے سرکاری گھر دیا جائے ۔ یہ بات انہوں نے منگل کو کوئٹہ پریس کلب میں اپنے کمسن بچے کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ میرا شوہر بے روزگار ہےجس کی وجہ سے اپنے بچوں کو نہ تو تعلیم دے پارہی ہوں اور نہ ہی اپنے بچوں کی ٹھیک سے کفالت کررہی ہوں شوہر دل کے مرض میں بھی مبتلا ہے ان کا علاج بھی نہیں کراسکتے مالک مکان گزشتہ تین ماہ کا کرایہ ادا نہ کرنے کی وجہ سے تنگ کررہا ہےانہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ سرکاری نوکری اور رہنے کے لئے ایک مکان دیا جائے۔