کوئٹہ(اسٹاف رپوٹر)عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر ثناء اللہ کاکڑ اور گرینڈ الائنس کے رہنما شمس اللہ کاکڑ کی قیادت میں مہنگائی ، گرینڈ الائنس کے مطالبات ، افغان کڈوال کے ساتھ جاری ناروا سلوک اور مادری زبانوں کی اکیڈمیز کے حوالے سے حکومتی پالیسی کے خلاف منگل کو کوئٹہ پریس کلب سے ریلی نکالی گئی مقررین نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام اور معاشرے کے تمام طبقات کی طرح ملازمین کے مسائل حل کرنے میں بھی ناکام ہوچکی ہے ملازمین کو ان کا دیرینہ حق نہیں دیا جارہاملازمین کئی عرصے سے اپنے حقوق کے حصول کیلئے سراپا احتجاج ہیں لیکن حکمران ان کے مطالبات تسلیم اور مسائل کے حل میں سنجیدہ نہیں انہوں نے افغان کڈوال کے ساتھ ناروا رویے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنی روش تبدیل کرے۔