کراچی( اسٹاف رپورٹر )رینجرز اور سی ٹی ڈی نے چکرا گوٹھ کورنگی سے فتنہ الہندوستان کے 3 انتہائی مطلوب سہولت کاروں یاسر عرفات، خدابخش اور زاہد حسین عرف بارکزئی کو گرفتار کر کے 5 کلو بارودی مواد، 10 میٹر پرائما کارڈ، 3 ڈیٹونیٹر، ایک کلو بال بیرنگ، انتہا پسندی پر مبنی لٹریچر کے 250 بکس اور لیپ ٹاپ برآمد کیا گیا،ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان مختلف کالجز اور یونیورسٹیز کے طلباء کی کالعدم تنظیم میں شمولیت کیلئے ذہن سازی کرنے اور انتہا پسندی پر مبنی لٹریچر کی فراہمی میں ملوث تھے،گرفتار ملزمان نے کراچی کے حساس مقامات پر دہشت گردی کی کارروائی کے لیے بارودی مواد اپنے خفیہ ٹھکانے پر چھپایا ہوا تھا،ملزمان کو دھماکہ خیز مواد سمیت مزید قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔