• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی پیک گروپ کا مجموعی منافع بڑھ کر 1.47 ارب روپے ہوگیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)آئی پیک گروپ کا مجموعی منافع بڑھ کر 1.47رب روپے ہوگیا، فی حصص آمدن 2.19روپے رہی،گروپ کا مجموعی منافع 3.61ارب روپے تک پہنچ گیا، جو سالانہ بنیاد پر63.3فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے، آئی پیک گروپ نے 31 دسمبر 2025 کو ختم ہونے والی ششماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ کمپنی نے اس ششماہی میں مضبوط مالیاتی کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کے نتیجے میں گروپ کا بعد از ٹیکس مجموعی منافع 1.47 ارب روپے رہا، جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 377 ملین روپے تھا۔ اس طرح فی حصص آمدن 2.19 روپے رہی، جو گروپ کی بہتر آپریشنل کارکردگی اور مالیاتی استحکام کو ظاہر کرتی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید