نوشہرو فیروز+پڈعیدن(نامہ نگاران) قومی شاہراہ پر ایک خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا،جہاں ٹریلر اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 6 افراد ہلاکہوگئے۔ پولیس کے مطابق ٹکر اتنی شدید تھی کہ کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔حادثے میں کار میں سوار پانچ سولنگی برادری کے افراد اور ایک بروہی موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔تمام جاں بحق افراد کا تعلق لالورائنک سے بتایا جا رہا ہے۔جاں بحق ہونے والوں میں غلام رسول سولنگی،بخشل سولنگی،عبدالحکیم سولنگی، ندیم علی سولنگی،سہراب سولنگی اور منظور بروہی شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہے اور واقعے کی قانونی کارروائی جاری ہے۔پولیس کے مطابق قومی شاہراہ پر مرمتی کام جاری تھا،جس کی وجہ سے ٹریفک ایک ہی سڑک پر چل رہی تھی،حادثہ نانگو شاہ کے قریب پیش آیا۔ادھر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی صدمہ ہوا ہےاور وہ متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔