• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ امریکا کی تذویراتی اور معاشی اہمیت

اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ امریکا کے حوالے سے حالیہ دنوں میں بحث میں تیزی آئی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ امریکا کی تذویراتی اور معاشی اہمیت کو دیکھنا ضروری ہے، غزہ کی تعمیر نو سے متعلق بات چیت میں شرکت محض اختیاری نہیں ایک سفارتی ذمہ داری ہے،سفارتکاری عیاشی نہیں ضرورت ہے،جب عالمی فیصلے ہو رہے ہوں پاکستان خاموش نہیں رہ واشنگٹن سے سفارتی تعلقات برقرار رکھنا براہِ راست برآمدات میں اضافے سے جڑاہےسکتا۔ آج کی اس ڈیجیٹل دنیا میں، حقیقی پالیسی سازی پر مبنی گفتگو اکثر مبالغہ آرائی، تنقید، قیاس آرائیوں اور سیاسی شور و غل کی نذر ہو جاتی ہے۔ تاہم جب تاریخ لکھی جائے گی تو قوموں کا فیصلہ نعروں سے نہیں بلکہ اس بات سے ہو گا کہ جب عالمی فیصلے ہو رہے تھے تو انہوں نے خود کو تنہا رکھا یا انکا حصہ بنے۔ لہٰذا 18 اور 19 فروری 2026 کو واشنگٹن میں وزیراعظم کی شرکت کو ایک وسیع تناظر میں سفارتکاری ، امن سازی اور بدلتی ہوئی دنیا میں پاکستان کی تذویراتی اہمیت کو دیکھنا ضروری ہے۔ عالمی میڈیا کی رپورٹس اس بات کی تصدیق کرتی ہیں کہ وزیراعظم شہباز شریف واشنگٹن میں ’’بورڈ آف پیس‘‘ کے افتتاحی سربراہی اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید