• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے پاکستان میں متعین ترکیہ سفیر کی ملاقات

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)پاکستان میں متعین ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نیزی روغلونے چیف جسٹس، یحیٰ آفریدی سے ملاقات کی ، سپریم کورٹ آف پاکستان اور ترکیہ کی آئینی عدالت کے درمیان ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط متوقع ہیں، اعلامیہ کے مطابق سپریم کورٹ میں ہونے والی یہ ملاقات ترکیہ کی آئینی عدالت کے صدر کے مارچ 2026 ہونے والے دورہ پاکستان کے تناظر میں ہوئی ہے، دورے کے دوران سپریم کورٹ آف پاکستان اور ترکیہ کی آئینی عدالت کے درمیان ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط متوقع ہیں، جس سے دونوں ممالک کے عدالتی اداروں کے درمیان تعاون کو قانونی ڈھانچہ ملے گا۔

ملک بھر سے سے مزید