اسلام آباد( ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے خلاف ریڈ زون میں ہنگامہ آرائی کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ، مقدمہ دفعہ 144 اور PAPO ایکٹ 2024 کی خلاف ورزی پر درج کیا گیا ایف آئی آر میں انسدادِ دہشت گردی اور دیگر سنگین دفعات بھی شامل ہیں ، پی ٹی آئی کے پارلیمنٹرینز اور کارکنوں پر نعرہ بازی اور راستے بند کرنے کا الزام لگایا گیا ہے ملزمان نے کارِ سرکار میں مداخلت اور اہلکاروں سے ہاتھا پائی کی، ایف آئی آر میں فائرنگ، سرکاری گاڑی کو نقصان اور وردیاں پھاڑنے کی دفعات شامل ہیں۔