• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سزائے موت اور عمر قید کے مقدمات 45 دنوں میں نمٹانے کا ہدف مقرر

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں)سپریم کورٹ نے موت کی سزا اور عمر قید کے مقدمات اگلے 45 دنوں میں نمٹانے کا ہدف مقرر کرتے ہوئے کہاہے کہ 9 تا 14 فروری صرف چھ یوم میں موت کی سزا اور عمر قید کے 354 مقدمات نمٹائے گئے۔ پیر کو لا اینڈ جسٹس کمیشن کا 47واں اجلاس چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں ہوا جس میں عدالتی امور پر غور کیا گیا۔ اعلامئے کے مطابق چیف جسٹس کی قیادت میں اکتوبر 2024سے فوجداری مقدمات کی مجموعی زیر التوا تعداد 19ہزار 549سے کم ہو کر 12ہزار 705رہ گئی۔ سپریم کورٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کے قیادت میں سپریم کورٹ نے عدالتی اصلاحات اور موثر کیس مینجمنٹ کے ذریعے جرائم کے مقدمات کو فوری نمٹانے میں نمایاں پیش رفت جاری رکھی ہے۔

اہم خبریں سے مزید