• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کو بانی کی صحت سے زیادہ سیاسی بیانیے کی فکر ہے، بلال کیانی

کراچی (ٹی وی رپورٹ) وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلویز بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو بانی کی صحت سے زیادہ سیاسی بیانیے کی فکر ہے۔ رہنما تحریک انصاف اور سینیٹر عون عباس بپی نے کہا کہ پارٹی کے نامزد تین ڈاکٹرز کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔ جیو نیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں حامد میر نے اپنے تجزیئے میں کہا کہ اراکین تحریک انصاف کا دھرنا جاری، وجہ کیا ہے؟ تفصیلات کے مطابق پروگرام کے آغاز میں میزبان حامد میر نے رمضان سے قبل مہنگائی میں اضافے، بانی تحریک انصاف کی صحت میں بہتری، جاری دھرنے، آصف زرداری کے غصے اور قومی کرکٹ ٹیم کی حالیہ کارکردگی سمیت اہم سیاسی و معاشی معاملات پر تفصیلی تجزیہ پیش کیا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کی آنکھ میں نمایاں بہتری آچکی ہے تو پھر احتجاج کیوں جاری ہے؟ ساتھ ہی انہوں نے مہنگائی کے طوفان کا ذمہ دار کون ہے، اس پر بھی بحث کی۔ وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلویز بلال اظہر کیانی نے بانی پی ٹی آئی کی صحت، مہنگائی کی صورتحال اور قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی سے متعلق حکومتی مؤقف پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا علاج ان کی اپنی رضامندی سے پمز میں کیا گیا اور ماہر ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد خاطر خواہ بہتری کی تصدیق کی ہے۔
اہم خبریں سے مزید