• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیل میں عمران کا طبی معائنہ ،طارق فضل چوہدری نے تمام تفصیلات بیان کر دیں

اسلام آباد( طاہر خلیل)وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے بانی پی ٹی آئی کے علاج معالجہ کی تمام تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق سوجن میں واضح کمی آئی ہے اور بینائی میں بہتری آ رہی ہے، کوئی بڑی پیچیدگی سامنے نہیں آئی۔ پیر کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اتوار کی دوپہر عمران خان کا تفصیلی طبی معائنہ اڈیالہ جیل کے اندر حکومتی ہدایات کے مطابق مکمل شفافیت کے ساتھ کرایا گیا، حکومت نے ہر ضروری سہولت موقع پر فراہم کی تاکہ کسی بھی قسم کی کوتاہی کا سوال پیدا نہ ہو، خصوصی طور پر سی ٹی سکین ، سٹل لیمپ مشین اور مکمل سہولیات سے لیس ہیوی ایمبولینس جیل کے اندر پہنچائی گئی۔
اہم خبریں سے مزید