• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کی سخت تجارتی پالیسیوں کے بعد دنیا کے دو بڑے معاشی اتحاد قریب آگئے

کراچی (رفیق مانگٹ) ٹرمپ کی سخت تجارتی پالیسیوں کے بعد دنیا کے دو بڑے معاشی اتحاد قریب آ گئے، یورپی یونین اور بارہ ملکی بحرالکاہل بلاک کے عالمی معاشی اتحاد کیلئے مذاکرات، ڈیڑھ ارب افراد پر مشتمل نئے عالمی تجارتی بلاک کا امکان،کینیڈا قیادت میں درمیانی طاقتیں تجارتی دباؤ کا ملکر مقابلہ کرنے کو تیار، دونوں بلاکس میں کم ٹیرف آزاد تجارت ممکن، یورپی یونین کے بعض حکام معاہدے کے حامی، چالیس ممالک کو مضبوط معاشی ڈھانچے میں جوڑنے کا امکان پیدا ہوگیا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی محصولات کی سخت پالیسی کے بعد دنیا کے دو بڑے معاشی اتحاد قریب آ گئے ہیں۔نیوز سائیٹ پولیٹیکو کے مطابق یورپی یونین اور ایشیا۔بحرالکاہل کے بارہ ملکی تجارتی معاہدے نے ایک وسیع عالمی معاشی اتحاد بنانے کے لیے باضابطہ مذاکرات شروع کر دیے ہیں، جس سے تقریباً ڈیڑھ ارب افراد پر مشتمل نیا تجارتی بلاک وجود میں آ سکتا ہے۔مقصد یہ ہے کہ دونوں جانب سپلائی نظام کو جوڑا جائے اور ایسی شرائط طے کی جائیں جن کے تحت کم محصولات کے ساتھ اشیا اور صنعتی پرزہ جات کی آزادانہ ترسیل ممکن ہو سکے۔

اہم خبریں سے مزید