• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی ٹیم کا دورہ آسٹریلیا: فنڈزفائیو اسٹار ہوٹلز کے ملے، سہولت صفر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ہاکی فیڈریشن کو آسٹریلیا میں فائیو اسٹار ہوٹل میں ٹھہرانے کیلئے ہاکی فیڈریشن کو1 کروڑ سے زائد رقم دی تھی۔ لیکن اس کے برعکس ٹیم کو سہولتیں صفر ملیں۔ ہوبارٹ شہر میں آخری دن ایسے گیسٹ ہاؤس میں ٹھہرایا گیا جہاں ایک کمرے میں کئی کھلاڑی مقیم تھے۔ اس متعلق زیر گردش ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کچن میں گندا سامان بکھرا پڑا تھا، کھلاڑی فرش پر بیٹھ کر کھانا کھا رہے ہیں ۔ البتہ پی ایچ ایف کے سیکریٹری رانا مجاہد نے بتایا کہ آسٹریلیا میں کھلاڑیوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی گئی، فیڈریشن کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔ پی ایس بی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ فائیو اسٹار ہوٹل کی بکنگ کیلئے پی ایچ ایف کو1کروڑ5لاکھ 74ہزار 772روپے کا چیک دیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید