• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ مریم نواز نے مری ایکسپریس وے پر چائے کے ڈھابے پر رک کر خود چائے بنائی، ویڈیو وائرل

لاہور(ٹی وی رپورٹ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے مری ایکسپریس وے پر چائے کے ڈھابے پر رکنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مریم نواز نے گاڑی سے اتر کر ہوٹل کے کچن میں خود چائے بنائی۔وزیراعلیٰ مریم براستہ ایکسپریس وے مری پہنچیں جہاں وہ باغ شہیداں کشمیر پوائنٹ پراپنی رہائش گاہ میں قیام کریں گی۔صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) نوازشریف بھی مری کشمیر پوائنٹ پر اپنی رہائش گاہ میں موجود ہیں۔
اہم خبریں سے مزید