اسلام آباد ( رانا غلام قادر)بیورو کریسی کیلئے اہم خبر ہے کہ گریڈ 20سے21میں ترقی کیلئے لازمی تر بیتی کورس نیشنل سیکورٹی اینڈ وار کورس 2026-27 کیلئے گریڈ20 کے تین افسروں کی نامزدگی کی گئی ، وزارت دفاع کے احمد عارفین، واحدحبیب اور ندیم اشرف شامل ، خیبرپختونخوا کے سعود خان کی خدمات اسلام آباد پولیس کے سپرد۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وزارت دفاع کے گریڈ 20کے تین افسروں احمد عارفین،واحدحبیب اور ندیم اشرف کی نامزدگی کی منظوری دی ۔