کابل (جنگ نیوز)امریکہ نے ایران پر حملہ کیا تو طالبان مدد کریں گے، مگر جنگ میں شامل نہیں ہوں گے،طالبان نے اعلان کیا ہے کہ اگر امریکہ نے ایران پر حملہ کیا تو وہ تہران کی مدد اور تعاون کریں گے، تاہم وہ براہِ راست امریکہ کے خلاف جنگ میں کودنے کے پابند نہیں ہوں گے۔طالبان کے ترجمان نے ایرانی ریڈیو کو انٹرویو میں کہا کہ افغان عوام ایران کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کریں گے اور اگر درخواست کی گئی تو تعاون بھی ممکن ہے۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ اس کا مطلب یہ نہیں کہ طالبان خود بخود امریکہ کے خلاف جوابی جنگ میں شامل ہو جائیں گے۔