(اسلام آباد (نمائندہ جنگ) نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے خسارے میں چلنے والے سرکاری ادارے (ایس او ای)کے طور پر ظاہر کرنے والی حالیہ رپورٹس دراصل اکاؤنٹنگ کے اندراجات اور حقیقی آپریشنل صورتحال کے درمیان بنیادی غلط فہمی پر مبنی ہیں، ترجمان کے مطابق اگرچہ خبر رساں ادارے ایک بڑے خسارے کا حوالہ دے رہے ہیں لیکن آڈٹ شدہ مالیاتی گوشواروں کا تفصیلی جائزہ ظاہر کرتا ہے کہ این اے ایچ اے کو کوئی حقیقی مالی نقصان نہیں ہو رہا، مالی سال 25-2024 کے لئے اتھارٹی نے 43.612 ارب روپے کا مضبوط خالص آپریٹنگ منافع ریکارڈ کیا جو کہ 122.021 ارب روپے کی آمدنی اور 78.409 ارب روپے کے آپریٹنگ اخراجات کے فرق سے حاصل ہوا ہے۔