• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوگل AI صحت مشورے، صارفین کو خطرے میں ڈالنے کا الزام

کراچی (نیوز ڈیسک)گوگل AI صحت مشورے ،صارفین کو خطرے میں ڈالنے کا الزام، صحت سے متعلق مشوروں کے ابتدائی نتائج میں وارننگز یا ڈسکلیمر واضح طور پر دکھائے نہیں جاتے، وارننگز صرف شو مورپر دکھائی جاتی ہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ غلط معلومات سےبچنے کیلئے واضح نشان دہی ضروری ہے۔گارڈین کے مطابق گوگل پر صارفین کو خطرے میں ڈالنے کا الزام عائد کیا گیا ہے کیونکہ اس کے اے آئی اوورویوز میں صحت سے متعلق مشوروں کے ابتدائی نتائج میں وارننگز یا ڈسکلیمر واضح طور پر دکھائے نہیں جاتے، بلکہ صارفین کو صرف اضافی معلومات کے لیے “Show more” بٹن پر کلک کرنے کے بعد ہی چھوٹے اور کم نمایاں فونٹ میں یہ وارننگ ملتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید