• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر داخلہ کا طیارہ سری لنکا سے واپسی پر بھی 3 گھنٹے بھارتی فضائی حدود میں رہا

کراچی( افضل ندیم ڈوگر )وزیر داخلہ پاکستان محسن نقوی کا خصوصی طیارہ سری لنکا سے وطن واپسی پر بھی 3 گھنٹے تک بھارتی فضائی حدود میں رہا۔ پی اے اے ایف 296کال سائن کے امریکہ رجسٹرڈ خصوصی طیارے نے پاکستانی وقت کے مطابق شام 4:47 بجے کولمبو ایئرپورٹ سے ٹیک آف کیا۔ روانگی کے 13 منٹ بعد گلف اسٹریم جی 450 طیارہ بھارتی شہر ترواننت پورم کے قریب سے بھارتی فضائی حدود میں داخل ہوا۔ 13 سال پرانا طیارہ 40 ہزار فٹ کی بلندی سے انٹرنیشنل واٹر پر بھارتی فضائی حدود میں 3 گھنٹے مسلسل سفر کرتے ہوئے رات 8 بجے کراچی کے قریب سے پاکستانی حدود میں داخل ہوا۔ طیارہ معمول کے روٹ پر اڑان بھرتے ہوئے رات 9:32 بجے علامہ اقبال ایئرپورٹ لاہور اترا۔ پاکستان کی طرح بھارت نے بھی اپنی فضائی حدود میں پاکستانی ایئر لائنز، اداروں یا پاکستان میں رجسٹرڈ طیاروں کی اڑان پر پابندی لگا رکھی ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کے بھارتی حدود میں سفر پر تکنیکی طور پر بھارت تلملانے کے سوا کچھ نہیں کرسکتا، کیونکہ اس سفر میں ان کے زیر استعمال طیارے کا کال سائن اگرچہ PAAF296 ہے مگر یہ امریکہ میں رجسٹرڈ (N881JJ)ہے۔ محسن نقوی 14 فروری کو بھی اسی روٹ سے کولمبو پہنچے تھے۔
اہم خبریں سے مزید