اسلام آباد (ساجد چوہدری )وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے اپنے ماتحت 2اہم اداروں کی تحلیل کیلئے سمری وزیراعظم ارسال کر دی، ان میں پاکستان کونسل فار رینیوایبل انرجی ٹیکنالوجیز (پکرٹ) اور کونسل فار ورکس اینڈ ہاؤسنگ ریسرچ (سی ڈبلیو ایچ آر )شامل ہیں ، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی دستاویز کے مطابق قانونی اور انتظامی امور کو رائٹ سائزنگ پالیسی پر عملدرآمد میں تاخیر قرار دیا گیا ، وفاقی کابینہ نے جنوری 2025 میں رائٹ سائزنگ پالیسی کی منظوری دی تھی، وزارت سائنس کے دونوں اداروں کو تحلیل کی سمری ایک سال بعد 30 جنوری 2026 کو ارسال کی گئی ۔