ابوظبی (سبط عارف) ابوظبی میں مکمل طور پر اماراتی تیار کردہ ہائبرڈ راکٹ کا کامیاب تجربہ۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں مکمل ۜطور پر تیار کردہ ہائبرڈ راکٹ کا تجرباتی طور پر لانچ کیا گیا ۔ راکٹ کو ابوظبی میں قائم ٹیکنالوجی انوویشن انسٹیٹیوٹ (TII) نے ڈیزائن اور لانچنگ بھی کی۔ راکٹ لانچنگ کو اماراتی خلائی مشن کیلئے اہم سنگ میل قرار دیا جارہا ہے۔