لندن ( جنگ نیوز) سابق وزیرِاعظم عمران خان کےبیٹوں نے جیل میں قید اپنے والد کی بگڑتی ہوئی صحت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں مناسب طبی مرکز منتقل کرکے ذاتی معالجین سے علاج کیلیے رسائی ملنی چاہیے۔ قاسم کا کہنا تھا کہ " بابا عموماً اپنی صحت پر بات کرنے سے گریز کرتے ہیں، تاہم اس مرتبہ انہوں نےکئی ماہ تک آنکھ کا علاج نہ ہونے کا شکوہ کیا"۔اپنے دورہ پاکستان کے حوالے سے دونوں بھائیوں نے بتایا کہ انہوں نے پاکستان آنے کے لیے ویزے کی درخواست دے رکھی ہے ہے، تاکہ وہ دو سال سے زائد عرصے بعد ان سے ملاقات کر سکیں تاہم اس پرابھی تک کوئی جواب نہیں ملا،:""۔لندن میں خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کے بیٹوں، 26 سالہ قاسم اور 29 سالہ سلیمان نے کہا کہ وہ طبی رپورٹ پر مکمل طور پر مطمئن نہیں ہیں۔