کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی میں آٹے کی فی کلو قیمت میں8روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ آٹے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد کمشنر کراچی نے نان اور چپاتی کی سرکاری قیمتیں مقررکر دی ہیں، کمشنر کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق رمضان سے قبل چپاتی 100گرام کی قیمت 14 روپے مقرر کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ تندوری نان 120گرام کی قیمت 18روپے، 140 سے 150گرام نان کی قیمت 21روپے مقرر کی گئی ہے، 180گرام تندوری نان کی قیمت 27روپے مقرر ہوئی ہے۔کمشنر کراچی نے آٹے کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کا اطلاق فوری ہوگا۔