لاہور( پ ر)الکبیر ٹاؤن فیز 2 ڈاؤن ٹاؤن، رائیونڈ روڈ میں واقع بڑے کمرشل منصوبے پرائم مال کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا تقریب کے مہمانِ خصوصی چیئرمین الکبیر ٹاؤن چوہدری اورنگزیب تھے، جبکہ چیئرمین پرائم مال چوہدری آفتاب احمد اور سی ای او پرائم مال اسماعیل شاہ نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر رکن پنجاب اسمبلی ملک شہباز کھوکھر، مذہبی اسکالر مولانا شبیر احمد عثمانی، جنرل مینیجر سیلز چوہدری فہد اور صدر مارکیٹ کمیٹی الکبیر ٹاؤن چوہدری کاشف بھی شریک ہوئے۔