• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور کے طول وعرض میں ایک ہزار کے قریب غیر رجسٹرڈ نجی سکول قائم

لاہور(رب نواز خان) صوبائی دارلحکومت لاہور کے طول وعرض میں ایک ہزار کے قریب غیر رجسٹرڈ نجی سکول قائم ہیں جو طلبہ سے ماہانہ ہزاروں روپے فیسیں وصول کر کے ان کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں، جنگ کو موصول دستاویزات کے مطابق9 صد 97غیر رجسٹرڈ نجی سکولوں میں شہر کی بڑی معروف سکول چینز کی برانچز بھی شامل ہیں۔ شہر کی اہم اور معروف سکول چینز کی بعض فرانچائزز بھی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے پاس رجسٹرد نہیں ہیں۔پنجاب پرائیوٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشن ( پروموشن اینڈ ریگولیشن) آرڈیننس1948کے مطابق تعلیمی اداروں کو آغاز یعنی تعلیمی سرگرمیاں شروع کرنے سے قبل ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے ساتھ رجسٹرڈ ہونا ضروری ہوتا ہے ۔ بصورت دیگر انہیں 40لاکھ روپے تک جرمانہ کیا جا سکتا ہے۔ تاہم شہر میں غیر رجسٹرڈ نجی سکول جن میں شہر کے معروف نجی سکول بھی شامل ہیں بغیر رجسٹریشن کے تدریسی سرگرمیاں جاری…رکھے ہوئے ہیں ۔ اس بارے میں ایجوکیشن اتھارٹی کے حکام نے کہا ہے کہ 9سو سے زائد غیر رجسٹرڈ نجی تعلیمی اداروں کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں اور انہیں فوری رجسٹریشن کروانے کا کہا گیا ہے۔
لاہور سے مزید