لاہور(خصوصی رپورٹر)صوبائی وزیر بلدیات و کمیونٹی ڈویلپمنٹ ذیشان رفیق نے جہلم کا دورہ کر کے ضلعی سطح پر قائم کی گئی سُتھرا پنجاب ایجنسی کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے سُتھرا پنجاب ایجنسی جہلم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے صفائی کے اہداف میں پیشرفت کو سراہا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شہری صاف ستھرے ماحول کو برقرار رکھنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کی کوششوں کا ساتھ دیں۔