اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)صدر مملکت کے ترجمان نے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ ہراسانی کیس میں ملزم کو صدر کی جانب سے ریلیف کادعویٰ درست نہیں ،صدر آئین و قانون کے مطابق اقدامات کے پابند ہیں،یہ دعویٰ درست نہیں کہ ملزم کو صدر کی جانب سے بری قرار دے دیا گیا یا انہیں حتمی ریلیف دے دیا گیا ، معاملہ زیرِ جائزہ ہے ،اس کا فیصلہ سختی سے قانون کے مطابق کیا جائے گا۔ ترجمان نے ہیلتھ سروسز اکیڈمی متعلق کارروائی اور کام کی جگہ پر خواتین کو ہراسانی سے تحفظ کے وفاقی محتسب کے فیصلے بارے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں کے حوالے سے وضاحتی بیان میں کہا کہ وفاقی محتسب کے حکم کے خلاف قانون کے مطابق ایک درخواستِ نظرثانی ایوانِ صدر کو موصول ہوئی ہے۔