اسلام آباد (این این آئی)ایوان بالا میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے پارلیمنٹ میں دیا گیا دھرناختم کرنے کا اعلان کیاہے جبکہ سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے فوری ملاقات کرانے کی استدعا مسترد کر دی۔ بدھ کو توشہ خانہ کیس کی سماعت میں وکیل لطیف کھوسہ نے استدعا کی کہ ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائی جائے ۔ جسٹس صلاح الدین پہنور نے کہا کہ جو کیس ہمارے سامنے فکس ہی نہیں اس پر حکم کیسے جاری کریں؟جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ آپ نے ہم سے ازخود نوٹس کا اختیار لے لیا ہے‘ ہم ایک فوجداری مقدمے میں ملاقات کا حکم کیسے دے سکتے ہیں۔