• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

”جیوٹی وی“ پر ”احساس رمضان“ نشریات کا آغاز

کراچی ( جنگ نیوز) ماہ رمضان میں تلخیاں بھلا کر چہروں پر مسکان سجانے کیلئے ”جیو ٹیلی ویژن“نے اپنے ناظرین کیلئے ایک بار پھر مسکراہٹوں کا اہتمام کردیا ہے۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ”جیو“ اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے ناظرین کیلئے ”احساس رمضان“ نشریات پیش کررہا ہے جس میں سحر اور افطار کے اوقات میں خصوصی اور ایمان افروز پروگرام پیش کئے جائیں گے جو یکم رمضان سے چاند رات تک سحر و افطار کی رونقیں دوبالا کریں گے۔خصوصی ٹرانسمیشن میں فرمانِ الٰہی، شانِ مصطفی ﷺ، اسلامی تاریخ، اصحابِ رسول ﷺ کی حیاتِ مبارکہ اور دیگر اہم اسلامی معلومات پر مبنی خصوصی سلسلے نشر ہوں گے ۔پروگرام ”قرآن سب کیلئے“، سبق آموز کہانیوں کی ڈرامائی تمثیل ”دکھاوہ“ اور ”مکافات“ بھی اس نشریات کا حصہ ہیں۔ اس کے علاوہ ”رمضان میں کھانا منع ہے“ شام4بجے نشر کیا جائے گا۔ اس پروگرام کے میزبان مبشر ہاشمی ہیں۔ دوسری طرف ناظرین کو اب مقبول ترین شو ”ہنسنا منع ہے“ دیکھنے کیلئے پورے ہفتے کا انتظار نہیں کرنا پڑے گا، کیونکہ ”رمضان میں ہنسنا منع ہے“ کے عنوان سے یہ شو روزانہ ایک نئے انداز اور ہر دِن نئے مہمان کے ساتھ نشر ہوگا۔ یکم رمضان کو اس شو میں فہد مصطفی اور ماہرہ خان مہمان بنیں گی جن سے اُن کے بچپن، شرارتوں اور دلچسپ یادوں پر مبنی خوشگوار گفتگو پیش کی جائے گی جو ناظرین کے چہروں پر مسکراہٹ سجائے رکھے گی۔ ”رمضان میں ہنسنا منع ہے“ روزانہ شام 4 بجکر 30 منٹ پر نشر کیا جائے گا۔ میزبان تابش ہاشمی ہیں۔ ”جیونیوز“ کا مارننگ شو ”جیو پاکستان“ بھی رمضان کی مناسبت سے ترتیب دیا جائے گا جسے ناظرین شام4بجے دیکھ سکیں گے۔

اہم خبریں سے مزید